بیوی نے مصباح الحق کو عجیب خطاب دے دیا

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مصباح 99 پر پہنچنے کے باوجود اننگز کو تھری فیگرز میں تبدیل نہیں کر سکے۔ مصباح کے آﺅٹ ہونے پر جہاں ان کے مداحوں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وہاں ان کی اہلیہ عظمیٰ خان نے سوشل میڈیا پر انوکھے انداز میں اپنا پیغام دیا ہے۔

عظمیٰ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”جو بھی ہو! مسٹر 99، آپ مجھے ملے یہ میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے“ اس پیغام کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور اگلی اننگز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

551 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *