میونسپل کمیٹی کمالیہ میں ٹھیکہ جات برائے سال 2017-18کی نیلامیاں۔

کمالیہ (نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) میونسپل کمیٹی کمالیہ میں ٹھیکہ جات برائے سال 2017-18 کی نیلامیاں۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ہال میں چیف آفیسررانامحمد نواز کی زیرصدارت پارکنگ فیس،بورڈ ٹیکس فیس،موٹر سائیکل رکشہ فیس،مذبحہ فیس اور فروختگی گندہ پانی برائے سال 2017-18 کے ٹھیکوں کی نیلامی ہوئیں۔نیلامیوں کے عمل میں آکشن کمیٹی کے ممبران رائے ضیاء اللہ خان، چوہدری محمودالحسن، ملک امجد یعقوب، حاجی محمد زکریا ،زوار حسین سرویااور میونسپل آفیسر (فنانس) محمد جمیل نے بھی شرکت کی۔سب زیادہ بولی پرٹھیکہ بورڈ ٹیکس مسمی عبدالجبار کو مبلغ 14لاکھ 51ہزار روپے میں اور موٹر سائیکل رکشہ فیس مسمی محمد ارشد کو مبلغ 11لاکھ 75ہزار روپے میں دیاگیا ۔جبکہ مذبحہ فیس،پارکنگ فیس اور فروختگی گندہ پانی کے لیے کسی بھی شخص نے بولی میں حصہّ نہ لیا۔

527 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *