پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،انتشاری سیاستدان ہوش کے ناخن لیں : شہباز شریف

لاہور (نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ انتشاری سیاستدانوں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ منصوبوں میں شفافیت، اربوں کی بچت ،تیز رفتار تکمیل، چشم فلک نے پاکستان کی تاریخ میں ایسا منظر نہیں دیکھا،ہماری سیاست کا نصب العین عوام کی بے لوث خدمت ہے جبکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چار سالہ دور عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چار برس امانت، دیانت، محنت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں اور انہی سنہری اصولو ں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے اور ملک کی 70 سالہ تاریخ میں شفافیت، معیار اور رفتار کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں اور آج کئی منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں اور اس سے قبل چشم فلک نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا منظر نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف عوام کی خدمت کی سیاست ہوگی اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

507 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *