ملک کو اغیار کے چنگل سے نکالنے کے لئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا: ثروت اعجاز قادری

کراچی (نیشنل نیوز ایڈیٹر۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجا زقادری نے کہاہے کہ ملک کو اغیار کے چنگل سے نکالنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا،بیرونی قرضے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں اور سارا بوجھ مظلوم غریب عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ نظریہ پاکستان پر زہر اگلنے والے ہی دہشتگردی کے سہولتکار ہیں ۔کلبھوشن یادو ملک دشمن ہے اسے ملک کے آئین کے تحت منطقی انجام تک پہنچایا جائے کیونکہ کلبھوشن کو سہولت اور واپس ہندوستان بھیجنے کی حمایت کرنے والوں کے ہاتھ شہیدوں کے خون سے رنگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت مظلوموں کے حقوق کیلئے کیا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار اسلام دشمن نظر آتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ۔فوجی عدالتیں خطرناک دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کو فوری انجام تک پہنچانے کیلئے بنائی گئی ہیں ، ہم فوجی عدالتوں کوپارلیمنٹ اور سینیٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ بھارت اپنے مذموم اور ناپاک عزائم عالمی عدالت کے پیچھے چھپانا چاہتا ہے ۔
ثروت اعجاز قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ کو پھوڑ نا جانتے ہیں،بھارت نے اپنے دہشتگردانہ طرز عمل کو نہیں بدلہ تو دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ۔پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو کمزور کردیا ہے ،دہشت وخوف کی فضا کا خاتمہ کرنے کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ،ملک کے استحکام وسلامتی کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

499 total views, 4 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *