پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انڈوں سے پاؤڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ‘11لاکھ گندے انڈے برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انڈوں سے پاؤڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ‘11لاکھ گندے انڈے پکڑے لئے
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈوں سے پاؤڈر تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑے لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے مانگا منڈی کے قریب الواحا ایگ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر انڈوں سے پاوڈر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکربسکٹوں کے لیے پاوڈر بنانے والی فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کے گیارہ لاکھ گندے انڈے پکڑے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی یونٹ میں معروف بسکٹ کمپنیوں کے لیے انڈوں سے زردی اور سفیدی الگ کر کے پاوڈر تیار کیا جاتا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ چھاپے کے دوران موقع پر 11 لاکھ خراب انڈے موجود پائے گئے۔ویجیلنس سیل نے ریکی کی، خراب انڈوں کی سپلائی آتے ہی چھاپہ مارا گیا۔انڈے اس حد تک خراب تھے کہ چند میں سے چوزے نکل چکے تھے۔فیکٹری کو چند روز قبل سیل کیا گیا تاہم غیر قانونی طور پر کام جاری تھا۔ تمام انڈے تلف، فیکٹری دوبارہ سیل،مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ملاوٹ مافیا جتنا بھی ہوشیار ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔مافیا کے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے پر سخت ترین سزاوں کی تجاویز دے چکے ہیں، جلد منظور ہو جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *