لاہوریوں کے مزید مزے ، مگر کب اور کیسے. تو ہو جاو تیار

لاہور(ویب ڈیسک) لاہوریوں کیلئے اچھی خبر‘پی ایچ اے شہر کے مختلف علاقوں میں 18 نئے پارکس بنائے گا، منصوبے کے لیے نئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 12 کروڑ کے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں 18 نئے پارکس بنانے کا منصوبہ تشکیل دے دیا گیا نئے پارکس کی تعمیر کے لیے نئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 12 کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ مذکورہ فنڈز کی مدد سے شاداب کالونی بلاک اے بی سی، کلاں خورد، بسین، جھولیکی، نروار، گرومانگٹ اور ہڈیارہ میں 70 لاکھ کے فنڈز سے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اٹاری اور باہو بولے گاں میں فی پارک 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے پر نئے مالی سال کے آغاز میں تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *