پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ (آج) سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ (آج) سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے ہوگا ٗ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا
پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کیلئے میچ جیتنا ہوگا
برمنگھم (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ(آج) 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی ٗ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے میچ جیتنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ گروپ بی کی چاروں ٹیمیں دو دو پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب بھارت پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر جو ٹیم اپنا آئندہ میچ جیتے گی وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *