وزیراعظم نواز شریف کا جے آئی ٹی میں بیان ان کے بیٹوں سے زیادہ اہم ہوگا ٗ خورشید شاہ

اداروں سے تصادم نواز شریف کیلئے فائدہ مند نہیں ٗ اپوزیشن لیڈر کی گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا جے آئی ٹی میں بیان ان کے بیٹوں سے زیادہ اہم ہوگا ٗاداروں سے تصادم نواز شریف کیلئے فائدہ مند نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو اداروں میں تصادم نہیں کرانا چاہیے، تصادم نواز شریف کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے کہنے پر تحقیقات کررہی ہے ٗ جے آئی ٹی کیس بیٹوں سے زیادہ نواز شریف کا بیان اہم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *