دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے،

دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے، حضور نبی پاک ؐ کی سنت مبارک پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے 20ویں روزے کو دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں آخری10روز کے قیام کیلیے اعتکاف کی نیت کرتے ہیں۔

20 مضان المبارک کو نماز عصر کے بعد لوگ مساجد میں عارضی قیام گاہیں بنا کر اعتکاف بیٹھتے ہیں، اعتکاف عید کا چاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے، بعض لوگ مکمل اعتکاف کے علاوہ جزوی اعتکاف بھی کرتے ہیں جس کیلیے وہ عید سے قبل 3 دن کا اعتکاف کرتے ہیں۔

لاہور میں سب سے بڑا اعتکاف منہاج القران میں ہو گا اس کے علاوہ بادشاہی مسجد، جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمیہ، جامع مسجد منصورہ، جامع مسجد القادسیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد کیلیے اعتکاف کے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *