ایف بھی آر کا مہنگائی بم ، 510 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5 اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے عید سے پہلے عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے درآمدی گاڑیوں، گارمنٹس اور کھانے پینے کی چیزوں سمیت 510 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درآمدی گاڑیاں، گارمنٹس، کھانے پینے کی اشیا، اور گھریلو استعمال کی چیزیں عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوگئیں، وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں، گارمنٹس اور کھانے پینے کی چیزوں سمیت 510 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چیزیں مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کےمطابق 1800 سے 3 ہزار سی سی تک کی استعمال شُدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد جب کہ نئی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی 40 فیصد سے 50 فیصد کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *