عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف درخواست نا اہلی درج

(محمد طیب)عمران خان اورشیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزار
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائر کرادی گئی۔ لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ علم دین غازی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست دائرکرادی گئی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عمران خان اورشیخ رشید کے خواتین بارے اسکینڈل سامنے آچکے ہیں، ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان اورشیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے دونوں کو تاحیات نا اہل قراردیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *