عائشہ گلا لئی کے بعد عائلہ ملک کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان

عائشہ گلا لئی کی جانب سے پارٹی چئیر مین پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد پارٹی بہے مشکلات کا شکار رہی،شئشی گلا لئی نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں.عائشہ گلا لئی کے پارٹی چھوڑ جانے کے ببعد ایک اور پارٹی رہنما کا بھی تحریک انصاف کو چھعڑنے کا امکان ہے تفصیلا ت کے مطابق بق ایم این اے عائلہ ملک نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا وہ جلد باضابطہ اعلان کردیں گی، زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن جوائن کریں گی۔ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف آفرز بھی دی جارہی ہیں، تاکہ وہ پارٹی نہ چھوڑیں تاہم انہوں نے اب تک کسی بھی رابطے کا مثبت جواب نہیں دیا ہے۔

عائلہ ملک کے قریبی ذرائع کے مطابق آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کی مزید کئی خواتین بھی پارٹی کو چھوڑ سکتی ہیں، عائلہ ملک عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے بعد ہی تحریک انصاف میں غیر فعال ہوچکی تھیں اور اب عملاً تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا۔
روزنامہ امت کے مطابق عائلہ ملک 2013ءکے انتخابات میں انتہائی فعال تھیں لیکن عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے بعد انہوں نے خود کو تحریک انصاف سے الگ تھلگ کرلیا۔ بعدازاں تحریک انصاف کے اجلاسوں اور پروگراموں میں بھی آنا چھوڑ دیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا تحریک انصا ف اس تمام صورتحال میں کیا لائحی عمل اختیار کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *