ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک ہونی چاہئیے: پرویز رشید

سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ پبلک ہو نی چاہیے،میرا ڈان لیکس کی رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ،مجھ پر الزام لگا یا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں.تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے ڈان لیکس کی رپورٹ کو پبلک کر نے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے ،میرا ڈان لیکس کی رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ،مجھ پر الزام لگا یا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی ،مجھے ڈان لیکس پر جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی نکال دیا گیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ڈان لیکس کی رپورٹ لکھی ہو گی انہوں نے پوری کوشش کر کے میرے نکالے جانے کی وجہ کو اچھی طرح ثابت کیا ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *