پاکستان پر ٹرمپ کی الزام تراشی پر چین میدان میں آ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کیلیے امریکی پالیسی میں پاکستان سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی مبینہ پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے، پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے نمٹنے کے لیے اپنی سوچ تبدیل کر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے عالمی برادری پر پاکستان کی قربانیوں کا مکمل اعتراف کرنےپر زور دیا۔ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بہترین دوست سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی، معاشی اور سکیورٹی کے حوالے سے گہرے روابط ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ڈٹا ہوا ہے، جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے اس بیان نے دنیا بھر کو بتا دیا ہے کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے.اور چا ئنہ ہر مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *