پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے زیر انتظام پاکستان کا 70واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے کوریا کے شہر تھیگو میں منایاگیا

پاکستانی کمیونیٹی کوریا کے زیر انتظام پاکستان کا 70واں یوم آزادی کی پر وقار پر رونق تقریب تھیگو شہر میں منعقد کی گئی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت علیشاء نے حاصل کی۔تلاوت قرآن پاک کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض عالم خان اور سونی خان نے سر انجام دیے،پروگرام کا استقبالیہ چیر مین پاکستانی کمیو نیٹی شفیق خان نے دیا .آنے والے تمام مہمانوں اور تعاون کرنے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔اور کمیونیٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ،اور مختصر عرصہ میں اس کے ہداف پر بھی روشنی ڈالی۔اور مزید کہا کہ کمیونیٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کے لیے آپ کے تعاون رھنمائی اور مدد کی ضرورت ہیں۔آئے اور ہمارا ساتھ دے،پروگرام میں کوریا اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔قومی ترانے پاکستانی کمیو نیٹی کے سکول کے بچوں نے پیش کیے،بچوں نے پاکستان اور کوریا کے پرچم اٹھا کر دونوں،ممالک سے محبت کا اظہار کیا۔بچوں نے ملی نغمے بھی نہایت خوبصورت اور منظم انداز میں پیش کیے۔بچوں کی کارکردگی کا سارا اعزاز کمیونیٹی سکول کے اساتذہ کو جاتا ہے۔جس کو ہال میں موجود ہر شخص نے سراہا،تقریب میں کورین سوسائٹی کی بڑی تعداد شریک تھی۔جو کہ پہلی دفعہ اتنی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ہیں۔کورین شرکاء میں ممبر نیشنل اسمبلی دلسگو سٹی مئیر،مائی گرانٹ کی چیف ۔پولیس اور امیگریشن کے ریٹائرڈ اور حاضرسروس افسران نے بھی شرکت کی۔کورین ممبر نیشنل اسمبلی نے شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کو قومی دن مبارک ہو۔اور یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اپ لوگوں نے اپنے ملک کے قومی دن پر ہم کو عزت بخشی۔آپ لوگ بھی اس ملک کا حصہ ہیں۔اور ہم اپ کی قدر کرتے ہیں۔اسطرح ملجلکر ہی ہم کو خوشیاں بانٹنی ہونگی۔دلسگو کے مئیر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ میں ایک عوامی نمایندہ ہو ۔اور آپ لوگوں کی کوریا میں خصوصا تھیگو سٹی میں سرگرمیوں سے بہت متاثر ہو۔جسطرح آپ رضاکارانا طور پر مقامی کورین پولیس عوام کے ساتھ اپنا تعاون پیش کررہے ہیں۔وہ قابل تحسین کام ہے۔اور میں اپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اور ہماری لوکل گورنمنٹ آپ کو ہر قسم کا تعاون مہیا کرےگئ۔آپ لوگوں کے کچھ مساہل ہمارے پاس قابل غور ہے اور جلد ان کو حل کیا جاے گا۔پاکستان ایمبیسی کی نمایندگی اسد عباس اعوان پی ایس او نے کی ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے میں آپ کو پاکستان ایمبیسی کی جانب سے قومی دن کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اور معذرت کے ساتھ ہمارے سفیر صاحب نے خود آنا تھا لیکن ان کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ میرا پہلی دفعہ کوریا کے کسی شہر کا دورہ کرنے کا جو اعزاز حاصل ہوا تھا وہ تھیگو شہر ہے۔اور تھیگو والوں کی محبت شفقت میں آج تک نہیں بھلا پایا۔تھیگو کمیونیٹی کی مثال کہی نہیں ملتی ۔جسطرح یہ سفارتخانے کے ساتھ تعاون کرتے ہے وہ واقع ہی مثالی ہے۔پروگرام کے سٹیج سیکڑٹری عالم خان نے ماحول کو پرجوش رکھا۔پروگرامیں پاکستانی کمیونیٹی کے صدور کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جو کہ پہلی دفعہ کمیونیٹی کے باقاعدہ پروگرام میں باظباطہ دعوت پر شریک ہوئے تھے۔انہوں نے پروگرام کے انتظامات کو خوب سراہا۔پروگرام کو چار چاند لگانے کے لیے مقامی گلوکاروں نے قومی نغموں سے ہال میں بیھٹے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔پورا ہال قومی ملی نغمو ں پر سبز ھلالی پرچم کے لہرانے سے عجیب رنگ پیش کررہا تھا۔ملی نغموں کی گن پر کورین بھی خوب محظوظ ہورہے تھے۔گلوکاروں نے پاکستان کی ساری زبانوں میں نغمے اور گیت پیش کیے ۔فرمائشی گیتوں پر ہال میں موجود شرکاء نے خوب بھنگڑے ڈالے ،کمیونیٹی کی جانب سے کمونیٹی کے ساتھ تعاون اور بہترین کارکردگی پر صدور اور سوشل شخصیات میں شیلڈ تقسیم کی گئ۔پاکستانی کمیونیٹی کے سکول کے استاتذہ اکرام کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔اس کے علاوہ اسلامک سینٹر سے وابستہ ممبران کو بھی شیلڈ سے نوازہ گیا۔پروگرام کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے میں پاکستان بزنس ایسوی ایشن کا خصوصی وفد صدر بزنس،ایسوی ایشن مدثر علی چیمہ کی قیادت میں شریک ہوا۔ان کے ہمراہ سابق صدر حافظ وحید۔ملک مظہر۔نائب صدر مہر سرور۔شہزاد بھٹی ۔میاں صغیر کے علاوہ دیگر سنیر ممبران نے بھی شرکت کی۔تھیگو زون کی پوری ٹیم نے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پروگرام کی خاص بات سب سے معزز اور بزرگ شخصیت جو کہ مدثرعلی چیمہ کے والد ہے وہ موجود تھے ۔ہال میں سب سے زیادہ بزرگ شخصیت تھی اور پروگرام کے ڈسلپن پر انتظامیہ کو خوب داد بھی دی۔اس کے علاوہ پاک فوج کے افسران اور طلباء کی بھرپور نماٰیندگی شامل تھی ۔خواتین اور بچوں،کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام میں کھانے کا بہترین اور وافر انتظام موجود تھا۔اور کھانا بلاتفریق اور یکساں مہیاں کیا گیا۔جو کہ شرکاء نے انتظامیہ کے اس راویے کی خوب تعریف کی ۔پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اور عوامی رائے،کی کثرت نے پروگرام کو ایک کامیاب منظم اور بہترین پروگرام قرار دیا گیا۔اور کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی کمیونیٹی مبارک باد کی مستحق ہیں۔کورین میڈیا کے علاوہ پاکستانی میڈیا کے نمایندگان نے بھی بھرپور شرکت کی ۔جس میں حب پاکستان گروپ کے چیف ایڈیٹر عابد چوھدری نے خود کوریج کے انتظامات کو سنبھالہ اس کے علاوہ مساوات جاپان کے بیورو چیف محسن شاہ اور جہلم اپڈیٹس ۔دی بول نیوز ۔لاھور ٹی وی ۔روزنامہ تحریک کے نمایندگان بھی موجود تھے۔انتظامیہ نے میڈیا صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *