مردم شماری کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے

مردم شماری کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 77لاکھ تک پہنچ گئی جس میں مردوں کی تعداد 10کروڑ 64لاکھ 50ہزار اور خواتین کی آبادی 10کروڑ 13لاکھ 15ہزار ہے۔کل آبادی میں ٹرانسجینڈر کی تعداد 10ہزار 418 ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق 1998 سے 2017 تک گروتھ 2.4 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق کل آبادی میں سے پنجاب کی آبادی11کروڑ،خیبر پختونخواہ 3 کروڑ 5 لاکھ،بلوچستان 1کروڑ 23 لاکھ جبکہ سندھ کی 4 کروڑ 78 لاکھ ہے. فاٹا کی آبادی 50 لاکھ افراد ۃ اور آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی مردم شماری کے نتائج سمری میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *