امریکی خاتون کیسے بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گئی ؟

امریکہ میں خاتون بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گئی.تفصیلات کے مطابق ایک امریکی خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے سے زائد جیت لیے اور انعام جیتتے ہی انہوں نے اپنی ملازمت کو بھی خیرباد کہہ دیا۔3 سالہ میوس وینزک نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کا نام دیا گیا تھا اور امریکا میں بدھ کی شام اس کا اعلان کیا گیا۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی سالگرہ کی تاریخوں کی بنیاد پر لکی نمبر کا انتخاب کیا تھا۔یہ رقم 758 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے جو پاکستانی روپوں میں 80 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد میوس سیدھی اپنے باس کے پاس گئی اور اس سے کہا کہ میں کل سے کام پر نہیں آؤں گی.خا تون ایک نئی کار خرید چکی ہیں اور اب اس کی مکمل رقم ادا کریں گی۔ اس لاٹری سے 50 ہزار ڈالر مقامی چیرٹی کو عطیہ کیا جائے گا۔ تاہم ٹیکس کٹنے کے بعد خاتون 443 ملین ڈالر یعنی 45 ارب روپے ہی حاصل کر پائیں گی اور یہ رقم ایک سال میں 29 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *