پولیس کا ایک اور معرکہ

قصور کے نواح میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی پولیس ذرائع کے مطابق تین ڈاکو چونگی نمبر 6 کے قریب ایک شخض سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے جس کی اطلاع پولیس کو وائرلیس پردی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادھاکشن محمدایوب گجراور انکی ٹیم نے فوری طورپر پیچھا شروع کردیا اور ظفرکے ناکے کے قریب ڈاکوؤں کا پولیس سے سامناہوا اور مقابلہ شروع ہوا جس پرپولیس نے اپنے بچاؤمیں جوابی فائرنگ کی ۔تھوڑی دیربعد جب فائرنگ رُکی تو محمدحنیف عرف منانامی ڈاکو زخمی حالت میں پولیس کو ملا جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں ذیشان اور رفیق عرف بلاکا فائرلگنے سے زخمی ہوا۔زخمی کوہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اسکے دیگر دوساتھی ذیشان اور رفیق فرار ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *