اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (تحریک نیوز ڈیسک) ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن ایجوکیشن کے تحت چار سالہ “درس نظامی ڈگری پروگرام میں نیو یارک، امریکہ سے 30 طلبہ کی رجسٹریشن کی ہے۔ یونیورسٹی کا اسلامک سٹڈیز پروگرام امریکہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ترکی میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر تارکین وطن کے لئے پوسٹ گریجویٹ سطح کے چند پروگرامز پیش کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام بھی متعارف کیا گیا تھا ان ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے بی ایڈ پروگرام میں نہایت دلچسپی لی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ کے انچارج ڈاکٹر زاہد مجید کے مطابق سعودی عرب، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، بحرین اور امریکہ میںرجسٹرڈطلبہ کی تعداد 350 تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپین، اٹلی، سری لنکا، فن لینڈ اور ایران میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اوپن یونیورسٹی کے ذریعہ اپنی تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔زاہد مجید کے مطابق یوگنڈا کے حالیہ دورے کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وہاں مقیم پاکستانیوں سے افریکی ممالک میں فاصلاتی نظام کے تحت تعلیمی پروگرامز شروع کرنے پر بات چیت کی تھی۔ زاہد مجید نے کہا کہ یونیورسٹی نیمشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے مختلف کورسسز /پروگرامز میں داخلوں کا آغار کردیا ہے جن میں اللسان العربی )ابتدائی عربی کورس(، عربی بول چال، سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک( ،ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر ز)بی اے(سطح کے پروگراموں کے علاوہ شارٹ ٹرم کورسسز شامل ہیں۔ جن میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقررہے۔ مشرق وسطیٰ کے ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس 5 ستمبر 2017ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pk اور [email protected]سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ، کمرہ نمبر LG-08، آئی سی ٹی بلڈنگ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057140 , +92-51-9250175 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *