معروف پاکستانی بالر نے نئاریکارڈ قائم کر لیا

آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔لیکن اب سہیل تنویر نے کریبیئن پریمیئر لیگ میں 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارباڈوس کے دارالحکومت برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے لیگ کے 25 ویں میچ میں سہیل تنویر نے 4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کین ولیمسن، آئن مورگن، کرین پولارڈ، وہاب ریاض اور ڈوائن اسمتھ کو میدان بدر کیا جن میں سے پہلے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی پیسر نے اپنے پہلے سپیل میں 2 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور دوسرے سپیل کی آخری گیند پر وہاب ریاض کو پویلین بھیجتے ہوئے پانچویں وکٹ حاصل کی۔ راشد خان نے 3 جبکہ روشون پریمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے بعد سہیل تنویر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی خود بولتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ آج میں نے تاریخ رقم کردی اور مسلسل دو مقابلوں میں مین آف میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
احمد شہزاد نے بھی سہیل تنویر کو اس کارنامے پر ٹوئیٹرپر مبارک باد دی اور ان کو سراہا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *