عامر خان نے اپنا اگلا مشن بتا دیا

پاكستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے باکسنگ لیگ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انھوں نے کہا کہ اس لیگ کو کامیاب بنانا میرا مشن ہے،تفصیلات کے مطابق پاكستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ ’’سپر باكسنگ لیگ‘‘ كو كامیابی سے ہمكنار كرنا مشن ہے کیوں کہ اس لیگ سے پروفیشنل باكسر بنانے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ سپر باكسنگ لیگ کا آئیڈیا بھارت سے لیا ہے، اگر بھارت میں باكسنگ ہو سكتی ہے تو پاكستان میں وہاں سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ كیلئے بڑا زبردست فیڈ بیک آ رہا ہے، اس لیگ كے انعقاد سے پاكستان میں پہلی بار خواتین كے باكسنگ مقابلے ہوں گے جب کہ لیگ میں ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد، كوئٹہ، كراچی، پشاور، سیالكوٹ اور لاہور كی ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ پروفیشنل لیگ ہو گی جس میں مقامی باكسرز اپنے فن میں مہارت دكھانے كے ساتھ بین الاقوامی سطح كی باكسنگ كے گر بھی سیكھ سكیں گے اور تمام مقابلے ورلڈ باكسنگ كونسل كے تحت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *