بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی دوریاں ختم

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2005 میں فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کے بعد سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے.لیکن شادی کے صرف دو سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔انجلینا جولی نے اپنے تازہ انٹرویو میں بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد ان کی زندگی بے زار ہو گئی تھی۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد تنہا زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، مجھے تنہائی میں بالکل اچھا نہیں لگ رہا، میں ایسا کبھی بھی نہیں چاہتی تھی اور یہ میری زندگی کا بہت مشکل دور ہے۔
تا ہم اب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب وہ دونوں اپنے رشتے کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بائیوگرافر ای ین ہالپیرن نے بتایا کہ دونوں اداکاروں نے گزشتہ برس ستمبر میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا اور انجلینا جولی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم یہ عمل مکمل ہونے سے قبل گزشتہ دنوں دونوں آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے سے مل کر گلے شکوے دور کر لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *