چینی اور بھارتی وزیر اعظم میں ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چینی اور بھارتی وفود کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوا.تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین سے بہتر تعلقات کیلیے سرحدوں پر امن قائم کرنا لازمی شرط ہے۔چین کے شہر شیامین میں برکس ممالک کے اجلاس کے موقع چینی اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، دونوں رہنماؤں نے اختلافات کو تنازع نہ بننے پر اتفاق کیا اور باہمی اعتماد بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم انسداد دہشتگردی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *