جیریمی کوربن نے پاکستان سے متعلق بڑی بات کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اب پاکستان میں دہشت گردوں کی قائم پناہ گاہوں کے معاملے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔ لیکن اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے. طانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹریو میں اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کو اسلام آباد پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خطاب کی جانب تھا جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اب پاکستان میں دہشت گردوں کی قائم پناہ گاہوں کے معاملے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔جب جیریمی کوربن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خیال سے متفق ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور اس پر باہر سے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہو گا اور اس بات کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *