بھارت اور جاپان کے وزرااعظم کا نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنےکا فیصلہ

نئی دہلی (تحریک نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شنزو ایبے 14 ستمبر کو بھارتی ریاست گجرات میں پہلے بلٹ ٹرین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کا سنگ بنیاد گجرات کے شہر احمد آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں رکھا جائے گا۔ احمد آباد سے ممبئی تک چلائی جانے والی اس ٹرین کا مقصد شہریوں کیلئے سفری سہولت کی فراہمی اور دونوں شہروں کے دوران اقتصادی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔اس منصوبے پر 19 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس کا 85 فیصد حصہ جاپان ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ دسمبر 2023 ء میں مکمل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *