امیتابھ بچن نے اپنا پسندیدہ مشغلہ بتا دیا

ممبئی ۔ (تحریک نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔اداکارہ امیتابھ بچن جو تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت زیادہ ایکٹو دکھائی دیتے ہیں اور اپنی لمحہ با لمحہ سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتے ہیں نے کہا کہ یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے دنیا بھر میں چاہنے والوں کے ساتھ رابطہ جوڑے ہوئے ہیں جو ان سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں،اداکار نے کہا کہ وہ مرتے دم تک اپنے چاہنے والوں کے لئے اداکاری کریں گے اور انہیں محظوظ کرتے رہیں گے۔اداکار کی نئی فلم پدمان ہے جو آئندہ سال ریلیز ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *