ایسی سیاسی جماعت جس نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

سندھ نیشنل فرنٹ کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے انضمام کے لیے سندھ نیشنل فرنٹ کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیا ہے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے. عمران خان 19ستمبر کو لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جہاں پر 10محرم الحرام کے لاڑکانہ میں جلسہ عام کا اعلان کیا جائے گا ۔ جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جمعہ کو سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سندھ نیشنل فرنٹ کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔امیر بخش بھٹو نے عمران خان کو ایس این ایف کے پی ٹی آئی میں انضمام کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے ۔امیر بخش بھٹو نے عمران خان پر واضح کیا کہ انضمام کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لندن سے کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گی ۔2018کے انتخابات کے بعد اگر پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو سندھ نیشنل فرنٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی کے 9سالہ دور حکومت میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔بھٹو خاندان کے اصل وارث ہم ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت مل جانے کی صورت میں بے نظیر بھٹو قتل کی دوبارہ تحقیقات کرائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *