فریال مخدوم نے اس بار سب کو ہلا کر رکھ دیا

برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کےدرمیان سوشل میڈیا پر چھڑی جنگ میں حیرت انگیز موڑ آگیا ہے اور ان کی اہلیہ نے شوہر سمیت سسرالیوں سے معافی مانگتے ہوئے شادی بچانے کی اپیل کر دی ہے۔ فریال مخدوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہمیں انہوں نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا، انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کا اثر عامر خان پر پڑا لہٰذا میں اپنی ساس، سسر اور ان تمام لوگوں سے جن کا میں نے دل دکھایا ہے معافی مانگنا چاہتی ہوں، میرے ساس سسر پیار، محبت اور عزت کےحقدار ہیں جیسے میرے والدین، میں اس وقت غصے میں تھی لیکن اب مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی اور آنے والا بچہ کسی ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پائیں لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہمیں اپنے درمیان موجود اختلافات کو بھلاکر ایک نئی شروعات کا آغاز کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *