شمالی کوریا نے اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے رواں ماہ کے شروع میں بھی ہائیڈروجن بم کا زیرزمین تجربہ کیا تھا جسے ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور قرار دیا گیا تھا۔ اس تجربے کی وجہ سے زیر زمین وسیع پیمانے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے میری اور شمالی کوریا کی توہین کی اور تاریخ کا جارحانہ ترین اعلان جنگ کیا، شمالی کوریا ردعمل میں سخت ترین جوابی کارروائی کرسکتا ہے۔ شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بحرالکاہل میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو جنونی شخص قرار دے دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بحرالکاہل میں انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرسکتا ہے۔ ری یونگ ہو نے انتہائی سخت ریمارکس میں ٹرمپ کو بھونکنے والے کتے سے بھی تشبیہہ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *