ضرورت سے زیادہ شوروغل نہ کیا جائے

چین کی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے ساتھ اپنی جاری تربیتی مشق کے بارے میں خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں ۔عوامی سپاہ آزادی فضائیہ کے ترجمان شین جن کی نے کہا کہ اس بارے میں زیادہ شوروغل ا نہ کیا جائے ، ان کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اس قسم کی مشقوں کے استعمال کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کریں ۔ترجمان نے کہا کہ فوجی مشقیں کرنا بین الاقوامی طریقہ ہے شاہین Vi‘‘کے نام سے جاری مشترکہ مشقیں سات ستمبر کو چین میں شروع کی گئیں اور 27ستمبر تک جاری رہیں گی ،چین نے ان مشقوں کیلئے جے ۔11لڑاکا طیارے ، جے ایچ ۔7لڑاکا بمبار طیارے ، کے جے ۔200اواکس طیارہ اور زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل اور ریڈار ٹرپس سمیت زمینی افواج بھیجی ہیں جبکہ پاکستان نے ان مشقوں کیلئے جے ایف ۔17تھنڈر جیت طیارے اور پیشگی خبردار کرنیوالا طیارہ بھیجا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *