سیا حوں کے لیے خطرناک ترین ملک کون سا ہے

سیاحوں کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے.حالیہ چند برسوں کے دوران دنیا بھر میں دہشتگردانہ واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وہیں چند ممالک ایسے بھی ہیں جن کی پہچان ہی یہی واقعات بن چکے ہیں ۔ رواں سال جون 2017میں ہی ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 136ممالک کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ان ممالک میں سیر و سیاحت کے حوالے سے تجزیہ کیا گیا ہے کہ کون سا ملک سیاحوں کیلئے کتنا محفوظ ہےاس کے علاوہ محفوظ کاروباری ماحول کو بھی اس رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اس فہرست میں یوکرائن کا نمبردسواں ہے ۔اس تاریخی ملک میں کسی وقت امن وامان کا دور دورہ تھا لیکن اب یوکرینی فوج اور روس کی حمایت یافتہ تنظیم کے درمیان لڑائی کی وجہ سے اس ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق نویں نمبر پر ہنڈراس کا ملک ہے ،افریقی ملک کینیا کا نمبر آٹھواں ہے ۔اپنے ساحلی اور سفاری پارکس کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے والے اس ملک میں حملے روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ساتویں نمبر پر مصر ہے۔داعش اور شدت پسند تنظیموں کے حملوں کے باعث مصر میں سیر و سیاحت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔اس فہرست میں وینزویلا کا نمبر چھٹا ہے ۔ایک زمانے میں اپنے جزائر کی وجہ سے مشہور اس سرزمین پر سکیورٹی صورتحال اب تسلی بخش نہیں اور جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔قتل ،اغوا اور کاروں کی چوریاں اس ملک میں معمول بن چکی ہیں۔پانچویں نمبر پرافریقی ملک نائیجریا کا ہے ۔اپنے ساحلوں، جانوروں کی وجہ سے مشہور اس ملک سے امن روٹھ گیا ہے ۔چوتھا ہے ۔پاکستان جو اپنے قدرتی حسن اور کلچر کی وجہ سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے لیکن شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کی وجہ سے پاکستان کافی نقصان اٹھا چکا ہے ۔پاک فوج کی جانب سے اب ملک کے مختلف حصوں میں کامیاب آپریشنز کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *