امریکہ نے مزید ملکوں پرامریکہ کے سفر پر پابندی لگا دی

رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔لیکن اب ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 3 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ۔ نئی پابندی کا شکار ممالک میں شمالی کوریا، وینزویلا اور چاڈ شامل ہیں۔ ان ممالک پر امریکا سے تعاون نہ کرنے کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔
امریکا کے سخت حریف شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی معاملے میں تعاون نہ کرنے کے باعث اس کے شہریوں کے امریکی سفر پر پابندی ہوگی جب کہ لاطینی امریکا کے ملک وینز ویلا کو شہریوں کی تفتیش اور تصدیق میں تعاون نہ کرنے کی وجہ سے اس پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا.
فریقی ملک چاڈ جو کہ انسداد ہشتگردی میں امریکا کا اتحادی ہے، اس پر دہشتگردی کی روک تھام میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے سفری پابندی لگائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *