پاکستان نے بھارت سے کتنی مالیت کے ٹماٹر اور پیاز خریدے

ے پاکستان میں اس وقت ٹماٹر اور پیاز کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے.یہاں یہ بات حیران کن ہے کہ پاکستان نے بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے ہیں تفصیلات کے مطابق سپیشل سیکرٹری ایگری کلچرل مارکیٹنگ پنجاب صلوت سعید نے کہاکہ بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے گئے ہیں ،قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے اور پنجاب میں ملک کے دوسرے صوبوں سے ٹماٹر اورپیاز منگوارہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسان کو فائدہ ہو۔ 2014 میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11ارب 36کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے ،سال 2015میں 9 ارب 58کروڑ 32لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016میں 7ارب 91کروڑ 65لاکھ روپے کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے ۔انہوں ے کہاکہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی کمی دور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوارہے ہیں ،نومبر میں سندھ سے بھی ٹماٹر منگوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانی کی لہرپیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں جبکہ ہر سطح پر ہماری ٹیمیں متحرک ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *