چین نے کس چیز پرپابندی عائد کر دی

2014 میں فیس بک نے واٹس ایپ کو خریدلیا تھا جب کہ انسٹاگرام بھی فیس بُک ہی کی ملکیت ہے۔ قبل ازیں چین میں امریکی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاوہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور اس کی تمام سروسز بھی معطل کی جاچکی ہیں۔لیکن اب خبروں کے مطابق چین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ چین میں موجود بعض صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے وہ واٹس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے اور غیر اعلانیہ بندش سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔لیکن چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *