معروف خاتون کرکٹر پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر ایک فلم بنائی گئی.جس کے بعد کھلاڑیوں پر بنائی جانے والی فلموں کا واضح رحجان پایا گیا جس کے بعد اب بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی حقیقی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان سامنے آیاہے۔ وائیاکوم 18 موشن پکچرز کی جانب سے میتھالی راج سے ان کی زندگی پر فلم بنانے اور فلمی حقوق حاصل کرنے کی لئے کمپنی نے ان سے ملاقات کی ہے۔ کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ اس فلم سے نوجوان لڑکیاں اچھا پیغام حاصل کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *