جمائما خان کو آن لائن ایپ سے گاڑٰی منگوانا مہنگا پڑ گیا

برطانہ میں ٹیکسی ڈرائیور جمائما خان کا عاشق ہو گیا.آن لائن ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کروانے کی وجہ سے حسن کو جمائما کا نمبر مل گیا تھا۔ حسن نے جمائما کو ایک سال کے عرصے میں ایک ہزار 182 فون کال اور 203 ٹیکسٹ میسیج بھیجے جب کہ واٹس اپ کے ذریعے بھیجے گئے سیکڑوں پیغامات اس کے علاوہ ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود نے ایک سال تک جمائما خان کو ایک ہزار سے زیادہ فون اور میسیجز کیے۔ لندن کی آئزل ورتھ کراؤن کورٹ میں حسن محمود نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 43 سالہ جمائما سے محبت کرتا ہے، جمائما نے ایک بار اس کی ٹیکسی میں سفر کیا تھا اور اس کے ساتھ سیلفی کھنچوائی تھی جس کے بعد سے اسے جمائما سے عشق ہوگیا۔جمائما نے تنگ آکر حسن کے موبائل نمبرز کو بلاک کرنا شروع کیا لیکن ملزم نمبر بدل بدل کر انہیں فون کرتا یہاں تک کہ اس نے 18 مختلف موبائل نمبرز کے ذریعے جمائما کو پریشان کیا۔ بالآخر جب حسن نے جمائما سے کہا کہ وہ ان کے گھر آرہا ہے تب جاکر جمائما نے پولیس کو فون کردیا۔ حسن محمود کے خلاف 16 جون 2016 سے 18 جولائی 2017 تک ہراساں کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں اس نے اقبال جرم بھی کرلیا، تاہم ملزم پر سنگین جرائم کی فرد عائد نہیں کی گئی .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *