پاکستان کی آدھی ٹیم آّؤٹ

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے اس کے جواب میں 422 رنز بنا کر 3 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے،پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جو کہ 2 رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار ہوئے جب کہ ان کے بعد اظہرعلی بھی کوئی رنز بنائے بغیر لکمل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، 16 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 7 رنز بنا کر پریرا کا شکار گئے۔ بابر اعظم بھی وکٹ پر زیادہ دیرتک ٹہر نہ سکے اور 3 رنز بنا کر چلتے بنے انہیں بھی پریرا نے آؤٹ کیا۔ 36 کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق بھی پویلین لوٹ گئے وہ 20 رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے۔ اس وقت حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد وکٹ پرموجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *