گوگل نے پوری دنیا میں رہنے والے لوگوں کا اہم مسئلہ حل کر دیا

اگر آپ کا کوئی دوست چینی، بنگالی، فرانسیسی کروشین اور ڈچ زبان سمیت دیگر زبانوں میں بات کرتا ہے اور آپ اس کی زبان نہیں سمجھ پاتے تو اب آپ کی پریشانی کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے.گوگل اب ایک ایسا وائرلیس ہیڈ فون متعارف کروا رہا ہے جو عام ہیڈفون نہیں بلکہ ترجمہ کرنے کا کام کرے گا، ’’پکسل بڈ‘‘ آرٹیفیشیل انٹیلجنس کا استعمال کر کے 40 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ہیڈفون کے ذریعے آپ اپنے کسی بھی غیر ملکی دوست کی زبان آسانی سے سمجھ سکیں گے، آپ کا کوئی دوست چینی، بنگالی، فرانسیسی کروشین اور ڈچ زبان سمیت دیگر زبانوں میں بات کرے گا تو اشاروں میں جواب دینے کی بجائے گوگل کے نئے ہیڈفونر کا استعال کرتے ہوئے آپ اسے جواب دے سکتے ہیں اور ہیڈفون کوئی بھی زبان سن کر گوگل اسسٹنٹ نامی اپلیکیشن کا استعمال کر کے بات کا ترجمہ کر دے گا، اس طرح آپ کا دوست بھی اردو زبان کو ترجمہ ہونے کے بعد اپنی زبان میں سمجھ سکے گا۔
گوگل کی یہ نئی ایجاد اس برس نومبر سے مارکیٹ میں فروخت ہو گی جس کی قیمت 149 ڈالر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *