گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری

کرمی سے نجات کا ایسا حل تلاش کر لیا گیا ہے کہ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے.کچھ سالوں سے پاکستان میں گرمی کی شدید لہر آتی ہے جس سے اکثر علاقوں میں ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں.اس کے لیے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے.جسے گرمی سے بچاؤ کے لیے استمعال کیا جا سکے گا،مائیکروپاور لیبز کے سربراہ عبداللہ سومرو نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایاکہ 2015 میں کراچی میں آنیوالی گرمی کی شدید لہر ’’ہیٹ ویو‘‘ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے ایک ایسی ڈیوائس تیارکرنے کاخیال ذہن میں آیا تھا جوانسانی جسم کے درجہ حرارت کی مناسبت سے اسے ضرورت پڑنے پرٹھنڈا رکھ سکے انھوں نے بتایا کہ ڈیوائس کوفی الحال آزمائشی طورپرٹیسٹ کیا جارہا ہے جسے آئندہ سال موسم گرماکے دوران مارکیٹ میں لایاجائے گا، ڈیوائس کی قیمت 3سے 4ہزارروپے کے درمیان ہوگی، ڈیوائس مریضوں،عمررسیدہ افراد، سورج کی تپش میں کام کرنے والوں کے لیے انتہائی کارآمدثابت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *