عمران خان نے وہ کام کر دکھایا جس کا آج تک کسی کو خیال بھی نہ آیا ہو گا

ٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2002میں کراچی سے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوراحمد ربانی کو گرفتار کر کے سی آئی اے کے حوالے کیا گیا جسے حسن گل سمجھا گیا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ غلطی تھی۔ سی آئی اے نے احمد بانی کو 540 دن حراست میں رکھ کرتشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے کیوبا میں بدنام زمانہ جیل گوانتانامو میں منتقل کر دیا گیا. وہ 15 سال سے مقدمے کی کارروائی کا منتظر ہے۔پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی. عمران خان نے مزید کہا امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گوانتاموبے جیل میں قید ایسے قیدیوں کو انصاف مہیا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *