گرفتار سعودی شہزادے اور شریف خاندان…حیرت انگیز انکشاف سامنے آ گئے

سعودی عرب میں پانچ شہزادوں کو گرفتار کیا گیا تھا. لیکن اب ان سے متعلق حیرت انگیز بات سامنے آ گئی ہے.تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گرفتار شہزادوں میں شریف خاندان کے ہمدرد 5سعودی شہزادے بھی نکلےہیں.دو شہزادے حسن اور حسین نواز کے ساتھ مختلف کمپنیوں میں حصہ دار بھی بتائے جاتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف 11شہزادے، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتارکرلئے ہیں.گرفتار ہونے والے سابق اور موجودہ وزرا کی کل تعداد 38 ہے۔اینٹی کرپشن کمیٹی کے اقدامات کے بعد مشتبہ وی آئی پی شخصیات ملک سے نکل نہ جائے اس لئے جدہ میں تمام نجی پروازیں روک دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ شاہ سلمان نے بحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ کو سبکدوش کرکے جنرل فہد الغفیلی کومنصب سونپ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *