سعودیہ میں شہزادوں کی گرفتاری پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے سب کو حیران کر دیا

سعودی میں جاری صورتحال پر امریکہ کی طرف سے بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے.اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ صورتحال پر اپنا پیغام دیا ہے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عودی عرب نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے.تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے. اور کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پرسعودی عرب کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *