آپریشن کے دوران ایک شخص کے پیٹ سے ایسی چیز نکل آئی،جان کر ہرکوئی پریشان ہو گیا

بھارت میں ایک شخص کا آپریشن کر کے اس کے پیٹ سے کیلیں نکال لی گئیں.بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ہسپتال میں ایک ذہنی معذور شخص چیک اپ کیلئے آیا تو رپورٹس کے ذریعے ڈاکٹرز کو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں سینکڑوں کی تعداد میں کیلیں موجود ہیں .پیٹ میں اتنی بڑی مقدار میں کیلوں کی موجودگی پر ڈاکٹرز دنگ رہ گئے اور انہیں آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم کا انتخاب کرنا پڑا.
طویل ہوتے آپریشن کے پیش نظر ڈاکٹرز نے مقناطیس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر کچھ ہی دیر میں پیٹ کے مختلف حصوں میں چھپی ہوئی تمام کیلیں نکال لیں ۔ڈاکٹرز نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔
لیکن سوال یہ کہ مریض کے پیٹ میں اتنی مقدار میں کیلیں کہاں سے آئیں.جس پر اس کے رشتہ دار نے بتایا کہ ذہنی مریض شخص مٹی اور ثابت سگریٹ کھانے کا عادی تھا جب کہ وہ راہ پڑی چیزیں بھی بے خوف و خطر کھا جاتا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *