باقر نجفی کی رپورٹ کب پبلک ہو گی؟ اس میں کیا کیا ہو گا،حیرتیز انکشاف

14جون کو ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ظلم و ستم میں کون کون ملوث تھا؟ کس کے حکم سے ہوا تھا ؟ اب سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق باقر نجفی رپورٹ جلد پبلک کر دی جائے گی۔کل ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر باقر نجفی رپورٹ کو پبلک کر دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود میں باقر نجفی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ باقر نجفی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر باقر نجفی رپورٹ کو پبلک کر دیا جائے اور اگلی سماعت کب ہو گی اس کا فیصلہ آج ہو گیا۔ڈاکٹر شاید مسعود نے اپنے پروگرام لائیو ود شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ باقر نجفی رپورٹ سامنے آنے کے بعد شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور کچھ پولیس افسران بری طرح پھنس جائیں گے کیونکہ باقر نجفی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ 14 جون کو ہونے والے واقعہ کا شہباز شریف کو پہلے سے ہی علم تھا اس لیے یہ رپورٹ پبلک ہونے کے بعد شہباز شریف کا بہت نقصان ہو گا اور وہ بری طرح پھنس جائیں گے۔
شاید مسعود نے اپنے پروگرام میں بتایا کے باقر نجفی رپورٹ 9 تاریخ کو پبلک کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *