سموگ نے بالی وڈ اداکارہ کو بھی نہ چھوڑا،اداکارہ کا دلچسپ ٹویٹ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ اور زہرہلی ہوا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ گھمبیر ہوتی جارہی ہےاور لوگوں کیلئے سانس لینا بھی مسئلہ بننے لگا ہے. عام لوگ تو اس کا شکار ہو ہی رہے ہیں. مگر اب اس زہریلی ہوا اور اسموگ نے فلمی ستاروں کو بھی متاثر کردیا ہے۔

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلمی کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں موجود ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک پہنے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 2 دن سے شوٹ کررہی ہوں اور میرےسینے، سر اور گلے میں درد ہونے لگا ہے لیکن مجھے یقین نہیں ہورہا کہ ہمارے لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے اب ہم لوگوں کے پاس صاف ہوا تک نہیں ٗانہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ زرا ان بچوں اور بوڑھوں کے بارے میں سوچیں انہیں کتنی مشکل ہورہی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *