ویرات کوہلی کی ایک پوسٹ کی کمائی سے متعلق جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ویرات کوہلی ایک بہت اچھے کرکٹر تو ہیں ہی،ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی چھائے رہتے ہیں۔انوشکا شرما کی وجہ سے وہ اکثر شوبز ورلڈ میں بھی خوب ڈسکس کیے جاتے ہیں۔اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔پوری دنیا میں ان کو چاہنے والے موجود ہیں۔اس کی ایک وجہ ان کا سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا بھی ہے اور وہ اکثر اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات سے متعلق لوگوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کرنے کیلئے کتنی رقم ملتی ہے؟ جواب جان کر آپ یقینا ”سُن“ ہو جائیں گے اور آپ کیلئے یقین کرنا ہی مشکل ہو جائے گا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فیس بک پر ان کے پیج پر 36 ملین لائکس ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 ملین ہے جبکہ انسٹاگرام پر 15 ملین لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

حال ہی میں فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں ویرات کوہلی کو لیونل میسی سے بھی بڑا برانڈ قرار دیا گیا اور اب بھارتی خبر رساں ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پرصرف ایک پروموشنل پوسٹ کرنے پر 3.2 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *