میں اپنی فلموں کی کمائی اس کام کے لیے عطیہ کروں گا،معروف اداکار کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

ہولی وڈ کے 65 سالہ مشہور و معروف پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر کم سے کم 22 اداکاراؤں و دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے کا الزام ہے. پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر الزام لگانے والی اداکاراؤں میں معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں،اور الزامات سامنے آنے کے بعد آسکر اور بافٹا ایوارڈ نے ان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے، جب کہ انہیں اپنی ہی بنائی گئی کمپنی نے ان پروڈیوسر کے عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے.
لیکن اب جسٹس لیگ کے سپر ہیرو اور ہولی وڈ کے معروف اداکار بین ایفلک نے اداکاراؤں کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی فلموں کی کمائی عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی انٹرٹینمنٹ چینل ’فاکس 5‘ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بین ایفلک نے کہا کہ وہ ہاروی وائنسٹن کی فلموں سے کمائی جانے والی دولت کو خواتین کے تحفظ اور سماجی بھلائی کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کردیں گے۔بین ایفلک نے کہا کہ انہوں نے ہاروی وائنسٹن کی بنائی گئی فلموں سے جتنے بھی پیسے کمائے وہ ان کو ’فلم انڈیپینڈنٹ‘ (ایف آئی) اور ’ریپ، ابیوز اینڈ انسینٹ نیشنل نیٹ ورک (رین) جیسے اداروں کو عطیہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *