ماہرہ خان نے شاپنگ مال میں ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

ماہرہ خان پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں.اور آج کل ماہرہ خان ایک بہت اہم کام میں مصروف ہیں.جی ہاں ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم ورنہ کی پروموشن میں مصروف ہیں.تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خوبصورت اور معروف ادکارہ ماہرہ خان آج کل اپنی فلم ’ورنہ ‘ کی پروموشن کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ ٹی وی پروگرامز کو انٹرویودینے کے ساتھ ساتھ شاپنگ مالز میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیںبھی کر رہی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ماہرہ خان اپنے ایک مداح کےساتھ ڈانس بھی کر رہی ہیں ۔

لاہور کے شاپنگ مال میں ماہرہ خان اپنے مداح کو ڈانس کرنے کیلئے دعوت دیتی ہیں جس پر وہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس کا گانا چنتاہے اور ماہرہ خان کے ساتھ ’ظالما ‘گانے پر ڈانس کر کے دیگر افراد سے داد وصول کرتاہے ۔ماہرہ خان بھی اپنی فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ماہرہ خان کی فلم پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب ہونے والی فلم بن سکتی ہے ۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ورنہ کو بین کر دیا گیا تھا جس پر فلم انڈسٹری نے بہت غضے کا اظہار کیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *