پی ایس ایل کھیلنے والوں کے لیے معاوضوں کا اعلان،معاوضے جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

پی ایس ایل کھلنے والوں کے لیے معاوضوں کا اعلان کر دیا گیا ہے.معاوضوں کا سن کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا. میڈیا رپور ٹ کے مطابق پلاٹینم کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر سے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر ٗڈائمنڈ کیٹگری کے کھلاڑیوں کو75 ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر ٗگولڈ کیٹگری کےکھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر سے 60 ہزار ڈالر ٗسلور کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 22 ہزار ڈالر سے 33 ہزار ڈالر ٗایمرجنگ کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو10 ہزار ڈالر سے 12 ہزار ڈالر ملیں گے.

جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو کو فی میچ ر جبکہ پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو کو فی میچ 10 ہزار ڈالر اضافی ادا کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ پاکستان سپرلیگ کی سابق چمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد موجودہ چمپئن پشاور زلمی کے بھی تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے.پی سی بی سے موصول ہونے والی فہرست کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز جے پی ڈومینی ٗپاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر ٗ کولن انگرام ٗڈیوڈ یز، ویسٹ کے چمپئن سابق کپتان ڈیرن سیمی، ڈوون براؤ، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براؤ، آندرے فلیچر، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی، جارح مزاج بلے باز کولن منرو، انگلینڈ کے لیوک رائٹ، سیم بلنگز، بنگلہ دیش کے اوپنرتمیم اقبال شامل ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *