طلال چوہدری کوکس نے اور کیوں دھوکہ دیا…آپ بھی جانئیے

طلال چوہدری کو کس نے اور کیوں دھوکا دیا؟آپ بھی جانئیے…….تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے والوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے.اور ہم نے دھوکہ کھایا ہے.میڈیا سے گفتگو سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین نےحکومت کو دھوکا دیا اور ہم نے دھوکا کھایا ٗمظاہرین کے رہنماؤں نے کہا تھاکہ وہ دعا کرکے واپس چلے جائیں گے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی روایت قائم کی گئی ہے .دارالحکومت میں 126 دن جو دھرنا دیا گیا اس کو لانے اور بٹھانے والی بہت سی پارٹیاں ہیں۔.

ان کا مزید کہناتھاکہ مظاہرین بارہ مطالبات لے کر آئے تھے، مظاہرین سے گیارہ نکات پر بات ہوئی تھی،دوران بات چیت مظاہرین کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ دعا کر کے واپس آجائیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو لاش چاہیے ،راستہ کھلنے کا وقت قریب ہے ،طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ مظاہرین کو پارلیمینٹ کو طمانچہ نہیں مارنا چاہیے،دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اور انتظامی حکم بھیج دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *